پندہرواں شیخ طوسیؒ انٹرنیشنل ریسرچ فیسٹیول 

جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ، المصطفیٰ(ص) انٹرنیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون کے سے پندھرواں شیخ طوسیؒ انٹرنیشنل تحقیقی فیسٹیول مندرجہ ذیل دوحصوں میں منعقد کررہاہے:
۱۔اصلی حصہ  
اصلی حصہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (ص) کے طلاب اور محققین کے ساتھ مخصوص ہے۔اس حصہ میں مندرجہ ذیل موضوعات پر لکھی جانے والی مطبوعہ کتب، مقالہ جات اور دفاع کئے گئے بیچلرزاور ماسٹرزکے تھیسزکو جانچ پڑتال کے بعد منتخب کیاجائے گا.
قرآن وحدیث
فقہ،اصول
تاریخ اور سیرت
فلسفہ ،کلام اور عرفان
اخلاق اور تربیت
ادیان و مذاھب
علوم انسانی
ادبیات (صرف،نحو،علم بلاغت)اور منطق

اصلی حصہ کی شرائط:
1. اصلی حصہ کے آثار بھیجنے یا جمع کرانے کی آخری تاریخ:31/5/1391؛
2. تالیف، ترجمہ، متون کی تصحیح و تحقیق، تقریر، انسائیکلو پیڈیا اور مآخذ کتب جیسے علمی آثار کو قبول کیا جائے گا؛
3. 1390 ھ۔ش، 1432 ھ۔ق یا 2011 ء میں شائع ہونے والے آثار کو قبول کیا جائے گا؛
4. 1390 میں دفاع ہونے والے مقالہ جات اور تھیسز قبول کئے جائیں گے(البتہ وہ علمی رسالے اور تھیسز جن کا دفاع جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ کے علاوہ کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں ہوا ہو، ان کو دستی طور پر قبول کیا جائے گا اور وہ تحقیقی رسالے اور تھیسزجن کا دفاع جامعۃ المصطفیٰ(ص) سے وابستہ مدارس اور (اندرون و بیرون ملک)اس کے شعبہ جات میں ہوا ہو، انہیں فیسٹیول سیکریٹیریٹ کے تحقیقی و تعلیمی شعبوں کے ساتھ ہماہنگی سے ارسا ل کیا جا ئے اور ایسے آثار کو دستی طور پر قبول نہیں کیا جا ئے گا؛
5. ترجمہ کی صورت میں اصل متن کو بھی ضمیمہ کیا جاۓ؛
6. فیسٹیول نے بر تر گروہی آثار کے لئے فقط ایک انعام ہی رکھا ہے؛
7. گروہی صورت میں تیار ہونے والے اثر کو جمع کراتے وقت فیسٹیول سیکریٹیریٹ کو مطلع کرنا لازمی ہے؛

۲۔خصوصی حصہ«جدید اسلامی تمدن»
پندہرواں شیخ طوسیؒ انٹرنیشنل ریسرچ فیسٹیول"جدید اسلامی تمدن" کے موضوع پر منعقد ہو گا۔ ایرانی اور غیر ایرانی محققین اور دانشور حضرات اس موضوع اور ذیل میں ذکر ہونے والے اس موضوع کے محوروں پر اپنے علمی مقالات فیسٹیول سیکریٹیریٹ ارسال کرسکتے ہیں.

   جدید اسلامی تمدن   

الف ۔ کلیات:
- اسلامی تمدن کا مفہوم اور اس کو تشکیل دینے والے عناصر
- جدید اسلامی تمدن کے مبادی
- جدید اسلامی تمدن کی ماہیت
- امام خمینی ؒ اور رہبر معظم کی نظرمیں جدید اسلامی تمدن
- جدید اسلامی تمدن کے متحقق ہونے کے سلسلہ میں معاصر مفکرین کی آراء

ب ۔ جدید اسلامی تمدن کی معرفتی بنیادیں:
- متعدد اسلامی تمدنوں کے متحقق ہونے کا امکان
- اسلامی تعلیمات کے تمدن ساز مواقع
- اسلامی تاریخ کا فلسفہ اور جدید اسلامی تمدن
- اخلاق، معنویت، عقلانیت اور جدید اسلامی تمدن
- انسانی۔اسلامی علوم اور جدید اسلامی تمدن کا تحقق
- اسلامی نظام سازی اور جدید اسلامی تمدن
- جدید اسلامی تمدن کے تحقق لئے تاریخی تجربہ اور جغرافیائی وسعت کی افادیت
- جدید اسلامی تمدن کے تفکر پر مؤثر ہونے والی شخصیات اور مراکز
ج ۔ جدید اسلامی تمدن کے متحقق ہونے کے زمینے
- جدید اسلامی تمدن کے تحقق کے لئے امت مسلمہ میں موجود استعداد
- جدید اسلامی تمدن کے تحقق کے لئے طریقہ کار اور عمل
- اسلامی تحریکیں، اسلامی انقلابات اور جدید اسلامی تمدن
- جدید اسلامی تمدن کے تحقق میں امت مسلمہ اور مغربی تمدن کے مابین حال اور مستقبل کے مختلف تقابلی پہلو
- اسلامی بیداری اور جدید اسلامی تمدن
- آخرالزّمان اور جدید اسلامی تمدن

د ۔ مشکلات اور موانع
- جدید اسلامی تمدن کے تحقق میں درپیش مشکلات اور موانع
- مغربی تمدن کو در پیش مشکلات اور چیلنجز

فیسٹیول کے خصوصی حصہ کی شرائط:
1. ایرانی اور غیر ایرانی سبھی دانشوروں، محققین اور حوزہ و یونیورسٹی کے طلباء کی فیسٹیول میں شرکت بلا مانع ہے؛
2. علمی اثر کی قبولیت کی شرط
الف) تا حال شائع نہ ہوا ہو؛
ب) کسی دوسرے فیسٹیول یا نمائیش میں پیش نہ کیا گیا ہو؛
3. علمی اثر کے ارسال کے مراحل؛
3-1. Word 2003 میں ٹائپ شدہ ہو؛
3-2. علمی اثر کا Word اور Pdf نسخہ Cd یا ای میل کے ذریعہ فیسٹیول سیکریٹیریٹ کو ارسال کیا جائے؛
3-3. فیسٹیول کی ویب سایٹ میں اندراج؛ (ایسے کسی بھی علمی اثر کی پیمائش یا جانچ نہیں کی جائے گی جس کا اندراج فیسٹیول ویب سایٹ پر نہ کیا گیا ہو).
4. علمی اثر کے ارسال کی آخری تاریخ05/11/2012؛
5. فارسی، عربی، انگلش، فرینچ اور اردو زبان کے علمی آثار کا استقبال کی جائے گا.

مقالات تحریر کرنے کے اصول:
الف) علمی آثار کا ظاہری ڈھانچہ (خصوصی حصہ کے مقالات)
مقالہ کا عنوان، خلاصہ (زیادہ سے زیادہ 300 الفاظ)، کلیدی الفاظ (زیادہ سے زیادہ 10 الفاظ)، مقالہ کا اصل متن (کم از کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 20 صفحات)، نتیجہ، مآخذ.
ب) حوالہ جات متن کے اندر اور مندرجہ ذیل صورت میں ہوں؛
(مولف کا خاندانی نام، سال اشاعت، جلد نمبر، صفحہ نمبر)
نوٹ:تمام اضافی توضیحات اور خاص اسماء کا انگلش میں متبادل یا اصطلاحات کو [انڈیکس] کے عنوان سے مقالہ کے آخر میں ذکر کیا جائے.
ج) مآخذ کی فہرست:
کتاب: خاندانی نام، نام، اثر کا نام (بولڈ اور اٹالیک ہو)، معاونین کا نام، مترجم یا ایڈیٹر، بار اشاعت، محل نشر، ناشر، سال اشاعت۔
مقالہ: خاندانی نام، نام، مقالہ کا نام (بولڈ اور اٹالیک ہو)، مجلہ کا نام، سال اشاعت، شمارہ.

توجہ:
(تھیسز کے علاوہ فیسٹیول کو ارسال شدہ آثار واپس نہیں کئے جائیں گے)

فیسٹیول کا وقت:
بہمن۱۳۹1/ ربیع الاوّل۱۴۳4/ جنوری۲۰۱3ء

فیسٹیول سیکریٹیریٹ کا پتہ:
قم۔بلوارامین،سہ راہ سالاریہ،مجتمع امین،بلوک۳،پژوہشگاہ بین المللی المصطفیٰ(ص)،دبیر خانہ جشنوارہ بین المللی پژوہشی شیخ طوسیؒ .

فون:۲۱۳۳۳۸۲-۲۵۱-۰۰۹۸
ٹیلی فیکس:۲۱۳۳۳۷۵-0251
ای میل:tousi@miu.ac.ir
ویب سایٹ: http://tousi.miu.ac.ir

 

   دانلود : ordou.pdf           حجم فایل 309 KB

کليه حقوق اين وب سايت متعلق به جشنواره بين المللي-پژوهشي شيخ طوسي (ره) مي‌باشد.
Copyright © 2009-2013 - All rights reserved